عمران خان نا اہلی کیس، عدالت میں بڑی پیش رفت

IMRAN KHAN CASE
کیپشن: IMRAN KHAN CASE

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی پر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق ساطق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔  درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان حلفی میں معلومات چھپائی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا بتائیں عمران خان نے کیا معلومات چھپائیں اور ان کا اثر کیا پڑے گا؟ 

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان نے اپنی ایک بیٹی کی کاغذاتی نامزدگی کو ظاہر نہیں کیا ہوا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے جو معلومات لازمی قرار دی تھیں کیا یہ اس میں آتا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ جی اس میں یہ آتا ہے کیونکہ زیر کفالت سب افراد کا نام ظاہر کرنا ضروری ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر بچہ زیر کفالت نہ ہو تو اسے ظاہر کرنا ضروری نہیں ہے۔ عدالت نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔