پنجاب اسمبلی ہنگامی آرائی کیس، لیگی رہنماؤں کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Aug 22, 2022 | 10:05 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی 14 روزہ ضمانت منظور کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔  پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور پرویز الہی پر مبینہ تشدد کیس میں 14 لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے 12 ایم پی ایز سمیت 14 لیگی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی گئی تھی۔ جس میں عطا تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود کی حفاظتی ضمانت کو منظور کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے لیگی رہنماؤں کو 25،25 ہزار ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں