بلاول بھٹو زرداری کا یورپی ممالک دورہ منسوخ

Aug 22, 2022 | 09:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی ممالک کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث یورپ کا دورہ منسوخ کیا ہے۔وزیرخارجہ نے آج 22 اگست کو جرمنی،ڈنمارک،سوئیڈن اور ناروے کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ جہاں اہم ملاقاتیں کی جانی تھی۔وزیر خارجہ اب بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی تباہی کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو کا دورہ ان ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں