ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان بنی گالا میں ہی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میری ابھی بات ہوئی ہے عمران خان بنی گالا میں موجود ہیں اور پر سکون ہیں۔ عمران خان نواز شریف کی طرح بھگوڑے نہیں جو بہانہ کر کے بھاگ جائیں، امپورٹڈ حکومت شرم کرے ان ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہو گا۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں ممکنہ گرفتاری سے بچنےکے لیے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔ وہ ممکنہ طور پر خیبر پختونخواہ یا لاہور چلے گئے ہیں۔
واضع رہےکہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو ہی داخلےکی اجازت ہے۔
پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی بنی گالہ موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی بنی گالہ میں جمع ہیں۔