ویب ڈیسک:اترپردیش کے رہائشی نے 98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق 79 سالہ حسنورام امبیڈکری 98 دفعہ الیکشن ہارچکے ہیں وہ اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
حسنو رام کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جیت سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے۔