ویب ڈیسک:اے آئی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔ اولمپکس مقابلوں میں بھی آ گئی۔
مگر اب پہلی بار اولمپکس مقابلوں میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔خیال رہے کہ پیرس اولمپکس کے آغاز میں اب زیادہ وقت نہیں رہ گیا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے پیرس اولمپکس کے لیے اے آئی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
آئی او سی کے صدر Thomas Bach نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد سروسز اور ٹولز کو متعارف کرایا جن کو پیرس اولمپکس کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا نگرانی سے لے کر ایتھلیٹس کی ٹریننگ اور براڈکاسٹنگ تک، اے آئی ٹیکنالوجی 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔
آئی او سی کے صدر نے بتایا کہ ہم اولمپک گیمز کی انفرادیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ سے تبدیلی لانے والوں کے رہنما رہے ہیں۔
اولمپکس مقابلوں میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی آ گئی
Apr 22, 2024 | 22:11 PM