وزیرخزانہ سے پاکستان بزنس کونسل یو اے ای کے ممبران کی ملاقاتیں

Apr 22, 2024 | 21:43 PM

ایک نیوز:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل یو اے ای کی ملاقاتیں،اسٹیک ہولڈرزکےساتھ سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنےپر زور دیا ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب   کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کی آمد میں آسانی ہوجائیگی۔ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز نے ملک میں اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر مثبت رجحانات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نفاذ کا طریقہ کار معیشت کی سمت درست طریقے سے طے کرے گا۔

محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجروں کو بھی سراہا ۔جنہوں نے پاکستان کے بہترین کاروباری طریقوں اور مستقبل کی سوچ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بالخصوص آئی ٹی، ڈیجیٹلائزیشن، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور انسانی سرمائے کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں