ایرانی صدر کادورہ لاہور،عدالتوں میں کل تعطیل کااعلان 

Apr 22, 2024 | 21:35 PM

ایک نیوز:ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے باعث  لاہور ہائیکورٹ نے کل مقامی سول اور سیشن کورٹس میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

 چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد مقامی سول اور سیشن کورٹس میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی سول اور سیشن کورٹس کل بند ہوں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔سکول ،کالجز،سرکاری اور ضلعی دفاتر کل بند رہیں گے۔

مزیدخبریں