ایک نیوز: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہیمسٹرنگ انجری بارے فیصلہ نہ ہو سکا۔سکین ٹیسٹ کی رپورٹ کل آئیگی۔
ٹیم ترجمان کے مطابق محمد رضوان کے سکین ٹیسٹ کی روشنی میں میڈیکل بورڈ ان کے کھیلنے یا آرام بارے فیصہ کرے گا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔ میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں کھیل کے13ویں اوور میں 103 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث وہ مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔