محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی 

Apr 22, 2024 | 19:49 PM

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے طوفانی بارشیں،پہاڑوں پربرف باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے بارش کی پیشگوئی ،مغربی ہواوں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ 26 اپریل کو ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔24 سے 27 اپریل کے دوران بلوچستان میں نوشکی پشین بارکھان کوئٹہ چاغی اور قلات،25 سے 29 اپریل کے دوران خیبر پختونخوا،26 سے 29 اپریل کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع  ہے۔

ترجمان کے مطابق 26 سے 29 اپریل کے دوران اسلام آباد مری گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ،26 سے 28 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب کے اکثر شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے26 سے 27  اپریل کے دوران بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی کی پیشگوئی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت  کردی ۔

27 سے 29 اپریل کے دوران مری کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ کے خدشات ہیں۔

محکمہ موسمیات نےشہریوں کو 26 سے 27 اپریل کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کردی ۔

مزیدخبریں