اسلام آباد ایئرپورٹ سے 70لاکھ مالیت کے موبائل فون پکڑے گئے

Apr 22, 2024 | 19:49 PM

ایک نیوز :ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد  ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 70 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس پکڑے گئے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں موبائل فون، لیپ ٹاپس اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمدملزمانفلائٹ نمبر ED211 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے۔ملزمان نے خفیہ خانوں میں موبائل فون چھپائے ہوئے تھے۔ملزمان میں محمد سلمان اور محمد عابد شامل،ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے 5 آئی فون 15 پرومیکس، 3 آئی فون 13 اور 3 سامسنگ گلیکسی ایس 24 ، 8 عدد لیپ ٹاپس بھی برآمدہوئے جن کی مالیت70لاکھ روپے ہے ۔

حکام کے مطابق ملزمان دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔بار بار ٹریول کرنے پر ملزمان کے سامان کی چیکنگ کی گئی۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا

مزیدخبریں