سپیکر ایازصادق کی ایرانی  صدر سے ملاقات،پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال 

سپیکر ایازصادق کی ایرانی  صدر سے ملاقات،پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال 
کیپشن: سپیکر ایازصادق کی ایرانی  صدر سے ملاقات،پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال 

ایک نیوز:سپیکر سردار ایاز صادق کی پاک ایران پارلیمینٹری فرینڈ شپ گروپ کے ہمراہ ایرانی صدر ڈاکٹرابراہیم رئیسی سے ملاقات،پارلیمانی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایازصادق کے ہمراہ وفد میں نوید قمر،  نور عالم خان,  چودھری سالک حسین, عون چودھری سمیت دیگر اراکین پارلیمان شامل تھے۔

ایرانی قیادت نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے پاک ایران پارلیمینٹری فرینڈ شپ گروپ کی خدمات کو سراہا۔سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمان کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے ہارلیمینٹرینز کو قریب لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔