عمران خان کی سابق کابینہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

Apr 22, 2024 | 18:44 PM

ایک نیوز:شہباز شریف حکومت کا بڑا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی  عمران خان ،بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے۔

ذرائع کے مطابق   وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور،غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود،اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی ،اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان،فواد چو دھری، فروغ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ۔

وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔

مزیدخبریں