ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران  نےچارج سنبھال لیا

Apr 22, 2024 | 18:31 PM

ایک نیوز:ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا دفتر پہنچ کر کام کا آغاز کر دیا ۔

 نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 36 کامن سے ہے۔دفتری عملہ نے محمد فیصل کامران کا استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔تعیناتی سے قبل محمد فیصل کامران ڈی پی او سرگودھا تعینات  تھے۔محمد فیصل کامران اس سے پہلے ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈی پی او بہاولپور بھی رہ چکے ہیں۔

  ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے دفتر کے عملہ سے با ضابطہ ملاقات کی اور  دفتری معاملات بارے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

محمد فیصل کامران کاکہنا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی سزا، جزا اور خود احتسابی کے عمل کو مزید شفاف بنایا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کو آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔پولیسنگ کا محور عوام کی خدمت ہے۔شہر لاہور میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنر لاہور کاکہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعملدرآمد ہوگا کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں