ایک نیوز :وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن" میری آواز ،، مریم نواز" کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پنک 15 بٹن کا بھی اجرا کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے 50 مقاماتِ پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کر دیا۔
جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع کئے گئے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے زریعے ور چوئیل پولیس سے رابط کر سکتی ہیں۔
وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
مریم نواز کاکہنا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کریگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر" سی ایم مریم نواز فری وائی فائی" سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی اور کالجوں ،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔ جرائم ،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کیاگیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ 1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا۔وویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات بھی کی اور گفتگو کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین آفیسر کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت کردی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔