ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارسلمان خان کےبہنوئی آیوش شرمان نےشادی سےمتعلق باتوں پرلب کشائی کردی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےدبنگ خان کی بہن ارپیتاسےشادی کرنےپرآیوش شرماکولوگوں کی کون کونسی باتیں سنی پڑیں۔حال ہی میں اداکارکےبہنوئی نےایک انٹرویومیں بڑےانکشافات کردئیے۔
انہوں نےبتایاکےلوگوں نےمجھ پریہ الزام لگایاکےمیں نےسلمان خان کی بہن ارپیتا سےاس لئے شادی کی تھی کہ مجھےانڈسٹری میں کام مل جائےگایاپھرپیسےملیں گے، گاڑی کی لالچ کابھی الزام لگایاگیااورکچھ لوگ اس حدتک چلےگئےکہ مجھےشادی میں تحفے میں ہیرے جڑی شیروانی ملی ہےجو کہ درحقیقت مجھے ابھی تک نہیں ملی،لگژری گاڑی کےبارےمیں گفتگوکرتےہوئےآیاش کاکہناتھاکہ وہ بینٹلی کہاں ہے؟ مجھے ابھی تک نہیں معلوم۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مجھے دہلی سے منسلک بزنس مین بنایا گیا جس پر میں سوچ رہا تھا میں تو کسی بھی طرح بزنس مین نہیں ہوں میرا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے، میرے والد ایک سیاست دان ہیں اور میں ایک محنتی اداکار ہوں۔
انہوں نےکہا میں ایک سیاسی پس منظر رکھنے والی فیملی سے ہوں میرے پاس سب کچھ ہے اور مجھے کبھی بھی پیسے کی خواہش نہیں رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب میری ارپیتا کے ساتھ شادی طے ہوئی تب میں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں نے 300 آڈیشن دیے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا، میں نے انہیں بتادیا تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ میری ٹریننگ اچھی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھے ٹریننگ دینے کی پیشکش کی تھی۔
یاد رہے کہ2018 میں آیوش کی پہلی فلم لو یاتری کو سلمان خان کی سپورٹ حاصل تھی۔