ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات کرنےوالوں میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ شامل ہیں۔
انہوں نے موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں کو شامل کرنے کے لیے مزید تنوع کی تلاش کی۔
انہوں نے ان مسابقتی فوائد پر روشنی ڈالی جو پاکستان کو اعلیٰ منافع اور پائیدار ترقی کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے میں معاونت کرنے بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعدکی مدد اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے میں SIFC کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔