50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری

Apr 22, 2024 | 15:52 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”بل بجلی سے نجات روشنی کے ساتھ “ کیلئے پنجاب میں 50ہزار گھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کامختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم،100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہونگے۔ون  کے وی سسٹم میں، دو سولر پلٹیں،بیٹری، انورٹر،تاریں دی جائیں گی۔

ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیر ہ چلائی جا سکے گی۔لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مریم نواز نے بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں اور دیگرسامان استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ گھر یلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔
 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام  نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں