عامرڈوگرکانام نوفلائی لسٹ میں نہیں، درخواست نمٹادی گئی

Apr 22, 2024 | 15:19 PM

ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست عدالت نے نمٹادی ۔
وزارت داخلہ کے مطابق عامر ڈوگر کا نام کسی بھی نو فلائی لسٹ میں نہیں ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت داخلہ کے بیان کی روشنی میں عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست نمٹا دی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے عامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کیا تھا۔

مزیدخبریں