سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنےکی مدت میں تبدیلی کاعندیہ

Apr 22, 2024 | 14:27 PM

ایک نیوز:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کیلئے سینئر وکلا سے رائے طلب کرلی چیف جسٹس نے پلاٹ کے تنازعے کے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی مدت کیا ہونی چاہیے؟ وکلا نے دلائل دیئے کہ اپیل کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا ایک فیصلہ موجود ہے ۔پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ محدود ہے آپ کو از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔

 بیرسٹر صلاح الدین احمد ، فروغ نسیم ، خالد جاوید، فیصل صدیقی اور دیگر وکلا نے معاملہ انتظامی طور پر جائزہ لینے کا مشورہ دے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا ٹھیک اس معاملے کو دیکھتے ہیں ، یہ انتظامی طور پر حل ہوگا یا جوڈیشل سائیڈپر ۔
ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ یہ فیصلہ کرسکتے ہیں آپ کے دور میں بہت سے یونیک فیصلے ہوئے ہیں یہ بھی ہوسکتا ہے ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا یونیک تو اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی ۔

مزیدخبریں