ایک نیوز:وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ کیاگیا۔
ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔