ویب ڈیسک:پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی بھی کرلی۔
لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43 کے رہائشی 31 سالہ محمد سلمان اور 26 سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دوبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی دونوں" شیف " ہیں اور دوبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ کام کرتے تھے سلمان وطن واپس آگیا تو لڑکی بھی پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے۔