پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی20،پاک فوج تعینات کرنیکی منظوری

Apr 22, 2024 | 12:54 PM

ایک نیوز:پاکستان نیوزی لینڈکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریزمیں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے میچز کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 25 اور 27 اپریل کے میچز کیلئے فوج بھی سیکیورٹی پر تعینات ہو گی۔ 

راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی ہوٹل تک پہنچانے کیلئے  پاک فوج سیکیورٹی فراہم کرئے گی۔ پاک فوج کے سیکیورٹی دستہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 28 اپریل تک قیام کرئے گا۔    

مزیدخبریں