حجاج کرام کوبہترین سروس ڈلیوری کیلئےحکومت کےنئےاقدام

حجاج کرام کوبہترین سروس ڈلیوری کیلئےحکومت کےنئےاقدام
کیپشن: Government's new initiatives for best service delivery to pilgrims

ایک نیوز:سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کوبہترین سروس ڈلیوری فراہم کرنےکےلئے پاکستانی حکومت نےمتعددنئےاقدام کئےہیں۔
ترجمان مذہبی امورکاکہناتھاکہ ملک بھر میں ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے عازمین حج کی جامع تربیت کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،سرکاری عازمین حج کو روانگی سے قبل دو بیگ، سکارف، احرام بیلٹ، شوز بیگ اور ڈیٹا سم دی جائے گی۔ تمام سرکاری عازمین حج کو مشائر ٹرین کی سہولت ملنے کا عندیہ بھی دیا۔

ترجمان کامزیدکہناتھاکہ مدینہ منورہ میں تمام حجاج کو مسجد نبویؐ کے نزدیک مرکزیہ میں رہائش فراہم کی جائے گی،معاونینِ حج کے انتخاب میں شفافیت کیلئے ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے امتحانات لیے گئے ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی تعیناتی کیلئے بھی ٹیسٹنگ سروس کی خدمات حاصل کی گئیں، معاونینِ حجاج کی 550 سیٹوں کیلئے 47 ہزار امیدوار تحریری امتحان میں شریک ہوئے ، حج میڈیکل مشن کی 400 سیٹوں کیلئے 9 ہزار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے تحریری امتحان دیا۔