ایک نیوز:وفاقی کابینہ نےایران کےساتھ مزیدایم اویوزپردستخط کرنےکی منظوری دی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اورایران نےورک فورس اورفلم وسنیما میں تعاون کے لیے ایم اویوزکافیصلہ کیاہے، وفاقی کابینہ نےایران کےساتھ مزید 2 ایم اویوزکی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ سےسرکولیشن پرالگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی، مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اورایران ورک فورس کے لیےمفاہمت کی یادداشت پردستخط کریں گے،دونوں ممالک میں ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ایم اویو کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیےمشترکہ تعاون کوفروغ دیاجائےگا،ایم او یو کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کےقیام کاجائزہ لیا جائے گا،ایک دوسرے کےممالک میں ماہر وفودکی سطح پردورے کیےجائیں گے۔
ذرائع کےمطابق دونوں ممالک میں فلم کےتبادلےاور سنیما کوآپریشن کاایم ایو یوبھی ہوگا، ایم اویوکےتحت فلم کے لیے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیےجائیں گے،ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کےلیے وفود کا تبادلہ کیا جائےگا، ایم اویوکےتحت ایک دوسرے کے ممالک میں فلم ویکس اوردیگر ثقافتی تقریبات کاانعقادہوگا۔