ایک نیوز:ایرانی صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دو روزہ سرکاری دورےپر پاکستان پہنچ گئے۔ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، ایرانی صدر کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے جبکہ دورہ پاکستان کے موقع پر ایک بڑا تجارتی وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ پہنچا۔ ایرانی صدر کا وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ نے استقبال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےکہاہےکہ عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران صدر رئیسی صدر اور وزیراعظم پاکستان سے اہم ملاقاتیں کریں گے ،ایرانی صدر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ، ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہاہےکہ دو طرفہ ملاقاتوں میں تجارت، رابطے، توانائی، زراعت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی جاے گی ، عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا شامل ، علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہو گی ، پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے ۔