ایک نیوز :مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ سب مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے گجرات چیمبر کے سابق صدر انصر محمود کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وفد نے آئندہ الیکشن میں چوہدری شافع حسین کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔
چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، معیشت کو مل کر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔