وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ

Apr 22, 2023 | 23:51 PM

ایک نیوز :وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے حکم پر محکمہ سروسز آزاد کشمیر نے سرکلر جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق تقریبات میں ضروری سکیورٹی انتظامات فورس ظاہر کیے بغیر کیے جائیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سائرن، ہوٹرز اور دیگر ایسے اقدامات جس سے عوام کو پریشانی ہو فوری بند کیے جائیں، وزیراعظم کے سفر کے دوران روٹ پر کوئی اضافی ٹریفک پولیس نہ لگائی جائے۔

 

مزیدخبریں