ایک نیوز: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے پاکستانی قومی لباس قمیض شلوار اور ٹوپی پہن کر عید کی مبارک باد دی۔
آپ سب کو #عید_مبارک!
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) April 22, 2023
میں نے اس خاص موقع پر اپنے لئے پہلی بار شلوار قمیض سلوائی ہے اور اب اس دن کو پاکستانی انداز میں منانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں???? یہ لباس کافی آرام دہ ہے! آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟ میری طرف سے آپ سب کے لئے اس پرمسرت موقع پر بہت سی نیک تمنائیں! pic.twitter.com/iYUxJUEMoU
جرمن سفیر نے کپڑا خریدنے، سلوانے اور پھر تیار ہوکر عید منانے کی ویڈیو جاری کر دی۔
سفیر الفریڈ گرانس نے کہا کہ عید کے خصوصی موقع پر اپنا پہلا شلوار قمیض کا جوڑا بنایا ہے۔اب میں اسٹائل سے اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے تیار ہوں، میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔