ایک نیوز :وفاقی وزیر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کو استعفوں پر پچھتاوا ہوگا، ماضی میں بھی یہی کہا تھا آج یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور سکھر سینٹرل جیل میں ہیں، اِنہیں عید پر کھانا بھیجوں گا، آج موقع ہے مل بیٹھنے سے مسئلہ حل ہو تا کہ ملک مسائل سے نکلے۔سپریم کورٹ نے خود آئین سے بڑھ کر 90 دن سے 105 دن کا اسپیس دیا ہے۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ ملک اور قوم کی سلامتی ہو، ملک میں معاشی اور ریاستی بحران ہے اللّٰہ تعالیٰ مسائل حل کرے۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ نے تمام امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد بھی دی۔