ٹوئٹر کے مقابلے میں نیا پلیٹ فارم متعارف

Apr 22, 2023 | 19:13 PM

ایک نیوز:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے سابق مالک جیک ڈورسی نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کیلئے پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے سابق جیک ڈورسی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکرٹوئٹر کو 2005 میں بنانے کے بعد 2006 میں’بلیو اسکائی’ نامی اس پلیٹ فارم کو متعارف کرایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے موثرترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا،جیک ڈورسی اس کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) رہے، تاہم ٹوئٹر کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ٹوئٹر کوفروخت کرنے کے بعد جیک ڈورسی نے ایک اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر کے ہمراہ ’بلیو اسکائی‘ نامی پلیٹ فارم پر کام تیز کیا اور اب مذکورہ پلیٹ فارم کی ایپلی کیشن کو اینڈرائیڈ صارفین کے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرادیا گیا۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلیو اسکائی کو اگرچہ ابتدائی طور پر 2019 میں بنایا گیا تھا، تاہم اسے تاحال باضابطہ طور پر متعارف نہیں کیا گیا لیکن اب اسے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرادیا گیا،’بلیو اسکائی‘ بظاہرٹوئٹرکی طرح ہی کام کرے گا، تاہم اس سے مختلف ہوگا اور صارفین اپنی مرضی سے پلیٹ فارم کا فیڈ ڈیزائن کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فوری طور پر پلیٹ فارم کو صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، اور صارفین ابھی مذکورہ پلیٹ فارم پر اس وقت ہی اکاؤنٹ بنانے کے اہل ہوں گے جب انہیں کسی دوسرے فرد کی جانب سے انوٹیشن کوڈ موصول ہوگا۔

مزیدخبریں