ایک نیوز :کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم عید منانے اپنے پرانے علاقے میں پہنچ گئے۔پرانے دوستوں اور محلے داروں کے ساتھ وقت گزارا۔
بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔
بابر اعظم نے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں، سب کو عید مبارک۔
بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔