بیٹر ویرات کوہلی کے کارکردگی کی تنزلی ،بحالی سے متعلق انکشافات

Apr 22, 2023 | 18:29 PM

ایک نیوز :بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کارکردگی کی تنزلی اور بحالی سے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔

 انٹرویو میں ویرات کوہلی کا بتانا تھا کہ مشکل وقت میں اہلیہ انوشکا شرما ساتھ نہ دیتیں تو نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتا، اہلیہ اپنے شوبز کیریر میں اتار چڑھاؤ دیکھ چکی تھیں، کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے میں پریشانی میں منفی باتیں سوچتا تھا۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی کے سبب مزید نروس ہو کر اپنی فکر مندی بڑھا دیتا، کئی نفسیاتی مسائل گھیر لیتے مگر انوشکا نے مجھے حقیقت کا اور بہادری سے سامنا کرنے کا سبق دیا۔ میری اور انوشکا شرما کی طویل گفتگو ہوتی جس سے مجھے مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ ملتا تھا، انوشکا نے کبھی مجھے جھوٹی تسلی نہیں دی بلکہ یہی حوصلہ دیا کہ کوئی بھی صورتحال ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتی۔انوشکا شرما خود بھی اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ عوامی دباؤ کا سامنا کس انداز میں کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 3 سال تک کھیل میں خراب کارکردگی دکھانے والے کوہلی نے ایشیا کپ میں شاندار کم بیک کیا تھا۔

مزیدخبریں