ایک نیوز : پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کو عید الفطر پر اپنے والدین کی یاد ستانے لگی۔
Eid Mubarak.. aba Jee and ami Jaan.. ap kai baghair eid eid nahi .. ap ki awaz sunanay kai liyay dil ab tak rozay mai hai ..lekin sabr or khushi is baat ki hai kai ap dono ek saath Hain .. ab judai or tanhai nahi .. pic.twitter.com/XPOGFmXzgC
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 22, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینر اداکار نے اپنے والدہ اور والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو عید کی مبارکباد دی۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ابو جی اور امی جان آپ کے بغیر عید عید نہیں، آپ کی آواز سننے کے لیے دل اب تک روزے میں ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ صبر اور خوشی اس بات کی ہے کہ آپ دونوں ایک کے ساتھ ہیں، اب جدائی اور تنہائی نہیں۔