ایک نیوز: قلات میں قبائلی سردار اسد شاہوانی قاتلانہ حملہ میں زخمی،4محافط جان کی بازی ہار گئے۔حملہ آور ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سردار اسد شاہوانی پر حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی تاہم وہ بال بال بچ گئے ، واقعے میں ان کے 4 محافظ جاں بحق ہو گئےجبکہ حملے میں اسد شاہوانی کے ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے۔
واردات کے بعد زخمی اسد شاہوانی اور ان کے ساتھی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔