ایک نیوز :سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت خرطوم فائرنگ سے گونج اُٹھا۔ کئی علاقوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
خیال رہےکہ فوج اور پیراملٹری فورسز نے عید کے تین دن جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپوں میں اب تک 413 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں 5 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے پاکستان نے دوست ملکوں اور اقوام متحدہ سے رابطہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سوڈان کی صورت حال پر گہری نظر ہے، پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔
سعودی عرب نے بھی سوڈان سے اپنے اور برادر ممالک کے شہریوں کا انخلا کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سوڈان سےسعودی اور برادر ممالک کے شہریوں کے انخلا کے انتظامات کر رہے ہیں۔