ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ سیاسی پارٹیوں میں گفتگو آگے نہیں بڑھتی تو 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ برقرار رہےگا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن خدشہ ہےکہ پی ڈی ایم تاخیر کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئنی بحران کو نکالنے کے لیے ایک راستہ دیا ہے، مذاکرات کے لیے شرط صرف یہ ہےکہ ہمارے مذاکرات آئین کے اندر رہ کر ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ بلاول کے مجوزہ دورہ بھارت پر ان کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھارت جا رہے ہیں تو امید ہے وہ مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، دس بارہ سال بعدپاکستان کا وزیر خارجہ بھارت جا رہا ہے، امید ہے وہ بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے۔