ایک نیوز: سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاسین جوئیہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔یاسین جوئیہ ے کہا کہ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی۔
یاسین جوئیہ نے مزید کہا کہ لاہور کے چڑیا گھر میں سوزی کے مرجانے کے بعد اب کوئی ہتھنی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نورجہاں انتقال کر گئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کی۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق کل سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئی تھیں۔ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ نور جہاں کاعلاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کےلیےفورپازکی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔