معروف پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بزنس ٹائیکون سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

معروف پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بزنس ٹائیکون سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

ایک نیوز: نامور پاکستانی گلوکارہ  اور اداکارہ کومل رضوی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بزنس ٹائیکون سے شادی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کومل رضوی نے انسٹاگرام پر جمعے کی رات گرے رنگ کے عروسی لباس میں تصاویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر علی اُپل موجود تھے۔ گلوکارہ کے اچانک اس اعلان کے بعد مداح حیران ہیں۔

کومل رضوی کی پوسٹ پر ناصرف مداح بلکہ شوبز سے وابستہ معروف شخصیات  بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گلوکارہ نے ہفتے کے روز اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئر کی جو کہ لاس اینجلس میں ہی ہوئی تھی۔

کومل رضوی کے شوہر علی اُپل کون ہیں؟

 سیلیکون ویلی میں ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے