اسکردو: تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی، 3 جاں بحق

اسکردو: تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی، 3 جاں بحق

ایک نیوز: اسکردومیں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی جس سے3 بچے موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو کے علاقے گانچھے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے بیٹھے افرادکوروند ڈالا۔ حادثے میں 3 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کالاباغ میں بھی  2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا جس میں  3 افراد جاں بحق  اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کردیا گیا ہے۔

عیدا لفطر کے پرمسرت تہوار پر دنیاپور میں انتہائی افسوسناک ناک حادثہ پیش آیا جہاں کہروڑ پکا چوک کے قرہب تیز رفتار آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے آئل ٹینکر بدقسمت خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر جا چڑھا۔حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے مرنے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔