کراچی: 3 گاڑیوں کی ٹکر، 1 خاتون جاں بحق

کراچی: 3 گاڑیوں کی ٹکر، 1 خاتون جاں بحق

ایک نیوز: کراچی میں شارع فیصل پر تیز رفتاری کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 45 سالہ صباء شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ایک گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھ گئی جبکہ دوسری گاڑی فت پاتھ سے ٹکرائی جس سے حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب عیدا لفطر کے پرمسرت تہوار پر دنیاپور میں انتہائی افسوسناک ناک حادثہ پیش آیا جہاں کہروڑ پکا چوک کے قرہب تیز رفتار آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے آئل ٹینکر بدقسمت خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر جا چڑھا۔حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے مرنے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔