غیرآئینی اقدام پرعمران خان کو عبرتناک سزا ہونی چاہیے: شرجیل میمن

Apr 22, 2023 | 14:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے 4 سالہ دور کو قوم کے لئے قیامت صغرا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق    شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں پارلیمنٹ سب سے اوپر ہے۔اسمبلی توڑنے میں عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری نےغیرآئینی اقدام کیا ہے۔ غیرآئینی اقدام اٹھانے پرعبرتناک سزا ہونی چاہیئے، عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے مینڈیٹ دیا گیا ہے، آج بھی عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے 4 سال قوم کے لئے قیامت صغرا تھے۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو قرض دینے سے روکا اب لاڈلے کی خواہش ہے کہ پنجاب میں پہلے انتخابات ہوں، آئین میں ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں۔

پارلیمنٹ اور اسٹیٹ بینک کو فنڈز دینے کا حکم دینا درست نہیں ہے عمران خان ہمیشہ خصوصی ٹریٹمنٹ چاہتے ہیں انہوں نے ججز اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دیں عمران خان نے اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی ہے۔ عمران خان کبھی آدھے گھنٹے کے لئے جیل نہیں گئے، مقدمہ نہیں کٹتا کہ ان کی ضمانت ہوجاتی ہے، عمران خان کو قانون سے بالاتر رکھا جارہا ہے۔

مزیدخبریں