امیتابھ بچن کی ٹوئٹ کے بعد بلیو ٹک واپس

امیتابھ بچن کی ٹوئٹ کے بعد بلیو ٹک واپس

ایک نیوز: بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن کی ٹوئٹ کرنے کے بعد ان کا بلیو ٹک واپس آگیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس جمعے کے روز بلیو ٹک سے محروم ہوگئے تھے۔جن میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل تھے لیکن اب ان کا بلیو ٹک واپس آچکا ہے۔

بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن نے بلیو ٹک کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ بتارہے تھے کہ ٹوئٹر کی مطلوبہ رقم ادا کرنے کے باوجود بلیو ٹک کی واپسی کا انتظار ہے۔ امیتابھ بچن نے ہندی میں دیسی انداز میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کو مخاطب کیا کہ 'ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے'۔