ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 162 لاہور سے ظہیرعباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر حمایتی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا کہ پارٹی ٹکٹ ظہیرعباس کھوکھر کو دیا جائے۔ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا اور مہرشرافت علی کو ٹکٹ دینےکی مخالفت کی۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ پارٹی ٹکٹ پی پی 158 کےکسی مقامی رہنما کو دیا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کاکہنا ہےکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف درخواستوں پر نظرثانی کا آغاز آج سے شروع کردیں گے اور یہ عمل 26 اپریل تک جاری رہےگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار فائنل کرلیے ہیں اور ساتھ ہی ٹکٹس بھی جاری کردیے ہیں۔