ایک نیوز: جرمن قونصل جنرل کراچی ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے شلوار قمیض زیب تن کیا اور پاکستانی عملے کے ساتھ عید منائی۔
تفصیلات کے مطابق جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی میں رمضان المبارک کے اختتام کو پوری ٹیم کے ساتھ عید کی خوشی بانٹتے ہوئے منایا گیا۔ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کی جانب سے عید کے موقع پر کیک کاٹا، عیدی بانٹی اور اردو میں عید کی مبارکباد بھی دی، جرمن قونصل جنرل شلوار قمیض پہنے ہوئے بھی نظر آئے۔
???????? CG Dr. Lotz celebrated end of #Ramadan sharing the joy of #Eid with entire team. Everyone was in such a festive mood! We hope you are enjoying as much as we did! May this joyous occasion bring you & your loved ones an abundance of blessings & happiness.#EidMubarak #chandraat pic.twitter.com/pgG3Bu6Z8O
— German Consulate General Karachi (@GermanyinKHI) April 21, 2023
جرمن قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ایسے تہوار کے موڈ میں تھا! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا ہم نے کیا! دعا ہے کہ یہ خوشی کا موقع آپ کے لئے اور آپ کے چاہنے والوں کے لئے برکتوں اور خوشیوں کی کثرت لائے۔