ایک نیوز: کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نورجہاں انتقال کر گئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق کل سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئی تھیں۔ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ نور جہاں کاعلاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کےلیےفورپازکی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔