ایک نیوز: راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو اگر الیکشن ہوئے بھی تو کوئی تسلیم نہیں کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ عجیب فیصلہ ہے کہ سیاستدان معاہدہ کرلیں تو الیکشن آگے بڑھادیں گے، 14 مئی کو اگر الیکشن ہوئے بھی تو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو الیکشن ہوتےہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔
عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن پوری طرح تیار نہیں ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو عدلیہ کے 15 ججز مل کر بیٹھ جائیں اور متفقہ فیصلہ کرلیں. ملکی صورت حال میں اگلے چند دنوں میں الیکشن کا انعقاد ناممکن نظر آتا ہے۔