دنیاپور: آئل ٹینکر جھگیوں پر چڑھ دوڑا ، 7 افراد جاں بحق

دنیاپور: آئل ٹینکر جھگیوں پر چڑھ دوڑا ، 7 افراد جاں بحق

ایک نیوز: دنیاپور میں آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عیدا لفطر کے پرمسرت تہوار پر دنیاپور میں انتہائی افسوسناک ناک حادثہ پیش آیا جہاں کہروڑ پکا چوک کے قرہب تیز رفتار آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے آئل ٹینکر بدقسمت خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر جا چڑھا۔حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے مرنے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈی سی اور ڈی پی او لودھراں کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو 50،50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔