چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہےکہ سب اس کےکنٹرول میں ہو: عمران خان

چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہےکہ سب اس کےکنٹرول میں ہو: عمران خان

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق عمران خان کا کہنا ہےکہ چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہےکہ سب اس کےکنٹرول میں آجائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سےبھاگ رہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کوخدشہ ہےکہ الیکشن ہوگئےتو ان کاہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائےگا۔ ہماری جمہوریت خطرےمیں ہے، یہاں جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ میرے اوپر ہر روز نیا کیس بنایا جاتاہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر جاسکتاہےکیونکہ قوم میں شعور آگیا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آپ آواز اٹھائیں۔