خدا آج کےمبارک دن حکومت کوعقل اورفراست عطا کرے: شیخ رشید

خدا آج کےمبارک دن حکومت کوعقل اورفراست عطا کرے: شیخ رشید

ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  احمد نے عید پر حکمرانوں کو دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا ان کو آج کےمبارک دن عقل و فراست عطا کرے۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معاشی، سیاسی اور اقتصادی تباہی نےغریب عوام کا ستیاناس کر دیا ہے۔ جب عدلیہ کےخلاف حکومت نےکھلی جنگ کا اعلان کیا ہو تو مذاکرات خاک کامیاب ہونگے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمن کہتا ہے مندر کا ہتھوڑا ہے، ایمل کہتا ہے گینگ آف تھری ہے تو عدلیہ انہیں کیسےمعاف کرےگی؟ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سیاست دان ہے جو اپنی عدلیہ سے لڑتا ہو ۔وجہ تنازع کیا ہے کہ عدلیہ چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کے تحت انتخابات ہوں،عدلیہ عوام کے مفاد میں الیکشن کروانا چاہتی ہے۔